کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی, لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے اہل کاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کراچی غربی کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹاؤن تھانے آ رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیاہے۔

News Code 1891431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =