اسرائیل خلیج عمان میں2 تیل بردار کشتیوں پر حملے میں ملوث

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے ایران کے خلاف امریکی دعوے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل ،خلیج عمان میں2 تیل بردار کشتیوں پر حملے میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی  کے رکن عامر فائزنے ایران کے خلاف امریکی دعوے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل خلیج عمان میں2 تیل بردار کشتیوں پر حملے میں ملوث ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ابھی حملے کے بارے میں تحقیقات باقی ہیں اور بغیر تحقیقات کے الزام عائد کرنا امریکہ کی عادت بن گئی ہے۔ عامر فائز نے کہا کہ معلوم نہیں حملہ زمینی، دریائی یا ہوائی تھا۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے اس کا الزام بغیر کسی تحقیق کے ایران پر عائد کردیا جاتا ہے۔عامر فائز نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ اسرائیل خطے میں کشیدگی کو فروغ دینے کا حواہاں ہے۔

News Code 1891390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =