14 جون، 2019، 5:21 PM

پاکستانی ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر وکلا کی ہڑتال

پاکستانی ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر وکلا کی ہڑتال

پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل پاکستانی ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج کرے گی تاہم اس موقع پر وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل پاکستانی ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج  کرے گی تاہم اس موقع پر وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس کےکے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر سماعت آج 2 بجے ہوئی، جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید سمیت سندھ اور پشاور کے چیف جسٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔

ادھر ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر وکلا کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ججزکے خلاف ریفرنس کے معاملے پر وکلا تقسیم ہوگئے ہیں، ریفرنس کے خلاف اسلام آباد اور سندھ میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جاری ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

News ID 1891361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha