14 جون، 2019، 4:11 AM

سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کردیے گئے۔

چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

News ID 1891344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha