حرم حضرت معصومہ (س) کے ایک حصہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے ایک حصہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے ایک حصہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آک صحن اتابکی کے اس حصہ میں لگی جہاں فرش رکھے جاتے ہیں ۔ فائربریگیڈ کے عملے کے آنے تک حرم کے خادمین نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ فائربریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں صرف حرم کے ایک حصے کی ٹائلوں اور شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کے علل و اسباب کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1891204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =