پاکستانی وزیر اعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مودی کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے، اور ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔

News Code 1891175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =