پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

برسٹل کے گراؤنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسٹل کے گراؤنڈ میں  کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برسٹل کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برسٹل میں اگلے 2 گھنٹے تک مسلسل بارش ہوگی تاہم بعد میں موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے جب کہ رولز کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ 20،20 اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے اور ٹی ٹونٹی میچ ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

News Code 1891166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =