ائرلینڈ  میں امریکی صدرٹرمپ  کے خلاف  ہزاروں افراد کامظاہرہ

ائرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں امریکی صدرٹرمپ کے دورے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ائرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں امریکی صدرٹرمپ کے دورے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بارش کے باوجود دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ کیااور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ڈبلن میں ٹرمپ کا مذاق اڑاتا غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کے ساتھ شرکاء نے تصاویر بھی بنوائیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرجگہ عوامی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بار ائر لینڈ میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

News Code 1891163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =