مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چنگچی رکشے میں سوار افراد کرک سے بنوں جارہے تھے کہ زرخان کلہ کے مقام پر رکشہ کھائی میں گرگیا۔ اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آئے حادثے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
News ID 1891129
آپ کا تبصرہ