مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں خواتین کے امور میں ایرانی صدر کی مشیرمحترمہ معصومہ ابتکار نے عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں اس سال عالمی یوم قدس گذشتہ سالوں کی نسبت کہیں زیادہ جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے لیکر اب تک ایرانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
خواتین کے امور میں ایرانی صدر کی مشیر نے عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
News ID 1890980
آپ کا تبصرہ