30 مئی، 2019، 5:06 PM

پاکستانی عدلیہ کے اعلی ججز کے خلاف ریفرنس دائر

پاکستانی عدلیہ کے اعلی ججز کے خلاف ریفرنس دائر

پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے آغا کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے آغا کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہوگی۔

خیال رہے کہ ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے 2 روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجوایا گیا تھا، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسی اورجسٹس کے آغا پر اثاثے چھپانے کے مبینہ الزمات لگائے گئے ہیں۔

ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے ان ججز کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

News Code 1890956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha