مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے قاصف 2 ڈرون کے ذریعہ جیزان کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز اس سے قبل نجران کے ايئر پورٹ کو بھی نشانہ بنا چکی ہیں۔ سعودی عرب کو یمن پر جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کو آسان لقمہ سمجھ کر 4 سال قبل یمن پر فوجی یلغار کا آغاز کیا تھا اس ظالمانہ یلغار میں سعودی عرب کو امریکہ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1890842
آپ کا تبصرہ