23 مئی، 2019، 3:49 PM

فیصل آباد میں سول جج پرحملہ کرنے والے وکیل کو 18 سال قید کی سزا

فیصل آباد میں سول جج پرحملہ کرنے والے وکیل کو 18 سال قید کی سزا

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سول جج پرحملہ کرنے والے وکیل عمران منج کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سول جج پرحملہ کرنے والے وکیل عمران منج کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ فیصل آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں سول جج پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سول جج پر حملہ اور انہیں زخمی کرنے والے ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ میں سول جج کو کرسی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

News Code 1890768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha