روسی لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دسویں منزل سے گر کر ہلاک

روس میں سیلفی لینے کی شوقین لڑکی بلڈنگ کی دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی جو رات کی سیاہی کو سیلفی کےپس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں سیلفی لینے کی شوقین لڑکی بلڈنگ کی دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی جو رات کی سیاہی کو سیلفی کےپس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔19 سالہ وکٹوریہ گرنکیوِچ لتھوینیا میں زیرِ تعلیم تھی اور اپنی موت سے قبل ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کے دوستوں نے بتایا کہ وہ لتھیونیا کے اہم شہر وِلنیئس کی سیلفی اس طرح لینا چاہتی تھی کہ شہر سیاہ رات کے پس منظر میں نظر آئے اور آگے اس کا چہرہ دکھائی دے۔

لڑکی کی ایک دوست نے بتایا کہ پہلے اس نے ایک اسٹول رکھا اور اس پر چڑھ کر دسویں منزل کی بالکونی کی فولادی ریلنگ کی دوسری جانب کھڑی ہوئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور قریباً 90 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔ جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔

News Code 1890732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =