22 مئی، 2019، 11:44 AM

ایران کا پیمان شکنوں اور بد عہدی کرنے والوں سے مذاکرات نہ کرنے کا عزم

ایران کا پیمان شکنوں اور بد عہدی کرنے والوں سے مذاکرات نہ کرنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پیمان شکن اور بد عہد ملک ہے لہذا امریکہ سے کسی بھی صورت میں دوبارہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پیمان شکن اور بد عہد ملک ہے لہذا امریکہ سے کسی بھی صورت میں دوبارہ مذاکرات  نہیں کئے جائیں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکہ کی کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا،موجودہ حالات مذاکرات کے لیے سازگار نہیں اور ایران کے پاس واحد راستہ مزاحمت کا ہے۔  ایران کے صدر حسن روحانی نے عزم ظاہرکیا ہے کہ امریکہ کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔ ایرانی قوم امریکہ کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے امادہ ہے۔

News ID 1890718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha