مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا جواب دیتے ہوئے 7 ڈرون طیاروں کے ذریعہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ