ہندوستان بہت سے عالمی امور اور مسائل میں ایران کے ہمراہ اور  ساتھ  ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشماسوراج کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ، ہندوستان بہت سے عالمی امور اور مسائل میں ایران کے ہمراہ اور ایران کے ساتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشماسوراج کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ، ہندوستان بہت سے عالمی امور اور مسائل میں ایران کے ہمراہ اور ایران کے ساتھ  ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ باہمی مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایرانی اقدامات سے ہندوستان کو آگاہ کیا گیا ۔ ظریف نے کہا کہ جس طرح ہم نے ایٹمی مذاکرات میں شریک روس کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا ، اسی طرح ہم نے ہندوستان کو بھی آگاہ کیا ہے ۔ ہندوستانی وزیر خآرجہ نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل اور اس میں طے شدہ ایرانی مفادات کو پورا کرنے پر زوردیا ہے۔

News Code 1890521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =