افغانستان میں16 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ فراہ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فراہ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں مسلح طالبان دہشت گردوں  نے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے افغان فوج کی مدد سے حملہ آور دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا جس کے بعد علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

افغان حکومت نے صوبے فراہ میں افغان افواج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان دہشت گردوں کی ہلاکت اور 21 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے، سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔

News Code 1890517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =