پاکستان میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کندھ کوٹ میں پیش آیا جہاں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وین میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر وین میں موجود مسافروں میں سے 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

News Code 1890509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =