ہندوستان ، ایران کے تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہندوستان کے دورے پر ہیں ۔جہاں انھوں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ، ایران کے تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہندوستان کے دورے پر ہیں ۔جہاں انھوں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ، ایران کے تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ ترکمنستان کے دورے کے بعد ہندوستان پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ترکمنستان کے دورے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمنستان کے حکام کے ساتھ دوطرفہ اور چند جانبہ امور کے بارے میں مذاکرات کامیاب رہے ہیں ۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات صرف اقتصادی شعبہ تک محمدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات ثقافتی اور سیاسی شعبوں ميں بھی مضبوط اور مستحکم ہیں۔ ہندوستان ایران کا ایک مضبوط شریک ہے ، دونوں ممالک باہمی طور پر علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں صلاح اور مشورہ کرتے رہتے ہیں۔

News Code 1890506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =