8 مئی، 2019، 1:18 PM

نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف قافلے کی صورت میں جاتی امرا سے کوٹ لکھ پت جیل پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز تھیں جب کہ ان کی گاڑی حمزہ شہباز چلارہے تھے۔ نواز شریف کے قافلے میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نواز شریف نے جیل جانے سے قبل اپنے اہل خانہ اور سیاسی رفقا کے ہمراہ افطار کیا۔ ادھر وزیراعظم  عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیٹی نے پہلے والد کی سیاست ناکام کی اوراب ان کا جلوس نکال رہی ہے جب کہ بیٹوں نے پلٹ کر والد کا حال تک نہ پوچھا اورچھوٹے کو یقین ہوگیا کہ بڑا بھائی جیل ہی جائے گا تو وہ بھی بھاگ نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انوکھا قیدی ہے جو تمام قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، میاں صاحب کچھ بھی کرلیں انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد سابق وزیر اعظم کی ضمانت کی مدت 7 مئی کو ختم ہوگئی۔

News Code 1890356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha