28 اپریل، 2019، 12:24 PM

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے " ایم ایل ون " پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے " ایم ایل ون " پر دستخط ہوگئے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پینگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا، نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

News Code 1890076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha