9 اپریل، 2019، 10:48 PM

ہندوستان میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ہلاک

ہندوستان میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منداوی اور ان کی حفاظت پر مامور 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ  میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منداوی اور ان کی حفاظت پر مامور 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڈا میں رکن اسمبلی بھیما منداوی کی گاڑی کو اُس وقت دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جب وہ اپنے محافظوں کے ہمراہ ایک جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ حادثے میں رکن اسمبلی اپنے 5 سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زور دار دھماکہ ضلع دانتی واڈا کے علاقے کوکونٹا اور سیامگری کے درمیان اُس وقت پیش آیا جب وہاں سے رکن اسمبلی کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں، حتمی بات دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد ہی کہی جاسکتی ہے۔

News Code 1889571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha