21 مارچ، 2019، 4:12 PM

بھارت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

بھارت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ کرناٹکا کے علاقے کماریشور میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں، جنہیں آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، ریسکیو حکام نے 60 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔ منگل کی شام کرناٹکا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

News ID 1889040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha