بھارت میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک، 19 زخمی

بھارتی ریاست کرناٹکا میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے میں 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے میں 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ کرناٹکا کے ضلع دھرود میں پیش آیا۔ امدادی اداروں نے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دھرود کے ضلعی اور سول اسپتال منتقل کیا ہے۔ 19 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور لوگوں سے خون کے عطیے کی درخواست کی گئی ہے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امداد کی فراہمی ہے، عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ پانچ منزلہ عمارت کا بڑا حصہ زیر تعمیر تھا جب کہ کچھ حصے میں لوگ رہائش پذیر تھے۔ صوبائی حکومت نے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

News Code 1888986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =