بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن روانہ ہوگئی

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے 15 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے 4 افراد نیوزی لینڈ سے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے 15 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے 4 افراد نیوزی لینڈ سے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ فائرنگ کے واقعہ میں بال بال بچی تھی ۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں آج شروع ہونا تھا جسے فائرنگ کے واقعے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے واقعے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس واقعہ کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1888884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =