مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے جب کہ 5 لاپتا ہیں۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ 5 پاکستانی لاپتا ہیں جن کی شناخت کا مقامی حکام کی مدد سے پتا لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔
پاکستان کےترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے جب کہ 5 لاپتا ہیں۔
News ID 1888877
آپ کا تبصرہ