مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر بھارت نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، بھارت کو پانی کا رُخ موڑنے میں کئی سال لگیں گے، تاہم پھر بھی وزارت پانی و بجلی معاملےکا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی پر پروپیگنڈا کرنا بھارت کی پرانی عادت ہے، لیکن پھر وہ بات چیت پر آمادہ ہوجاتا ہے، پانی روکنے کے حوالے سے بھارتی انڈس حکام نے پاکستان کو مطلع نہیں کیا، بھارتی الیکشن کی وجہ سے پانی پر مذاکرات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر بھارت نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
News ID 1888775
آپ کا تبصرہ