بھارت نے پاکستان کو پانی روکنے کی دھمکی دے دی

بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گاڈکری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردِ عمل میں بھارت پاکستانی دریاؤں کا رخ بدل کر اس کا پانی روک سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گاڈکری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردِ عمل میں بھارت پاکستانی دریاؤں کا رخ بدل کر اس کا پانی روک سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آبی وسائل کے وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی بند کردیا جائے چنانچہ بھارت مشرقی دریاؤں کا پانی روک کر اسے جموں و کشمیر اور بھارتی پنجاب کی جانب موڑسکتا ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے چناب پر بھارت پہلے ہی دو ڈیموں کی تعمیر شروع کرچکا ہے۔ دونوں ممالک چھ دریاؤں کا پانی استعمال کرتے ہیں جن میں ستلج، راوی، بیاس، دریائے سندھ اور جہلم شامل ہیں۔

News Code 1888284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =