سعودی عرب ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار

ہتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے بڑا فروخت کنندہ ملک امریکہ ہے جب کہ اسلحہ کی سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے بڑا فروخت کنندہ ملک امریکہ ہے جب کہ اسلحہ کی سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔

امن پر تحقیق کرنے والے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 سے 2018 کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سیپری کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک امریکہ ہے، جو مجموعی طور پر 36 فیصد ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ امریکا کے بعد روس، فرانس، جرمنی اور چین اسلحے کی فروخت میں بالترتیب بڑے ممالک ہیں۔ ان پانچوں ممالک نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 75 فیصد حصہ ڈالا۔

خلیجی ممالک میں اسلحے کی خریداری میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 2014 سے 2018 کے درمیان 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ سعودی عرب 2009 سے 2013 کے مقابلے میں گزشتہ چار برسوں میں 192 فیصد اضافے کے ساتھ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔

سعودی عرب کے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں پہلا نمبر ہونے کے بعد بالترتیب بھارت، مصر، اسرائیل، قطر اور عراق کا نمبر آتا ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار 2014 سے 2018 تک کے ہیں۔

News Code 1888769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =