بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور اس کی عیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور اس کی عیادت کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہےکہ چیئرمین پی پی پی نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے کے دن محکمہ داخلہ کو درخواست دی تھی اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔ نواز شریف کی ملاقات اور عیادت کرنے پر مریم نواز نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

News Code 1888764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =