مہرخبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائی میں صوبہ ادلب کے التج اور کفر نبل علاقوں میں میزائل داغے ہیں جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے الھبیط میں النصرہ محاذ کے ٹھکانے پر بھی میزائل فائر کئے ہیں۔
شامی فوج نے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔
News ID 1888748
آپ کا تبصرہ