مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چين کے نائب وزير خارجہ چن شیاؤ دنگ نے آج سہ پہر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں چینی صدر کے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور صدر روحانی کے نام دو جداگانہ پیغامات پیش کئے ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے چین اور ایران کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چين کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دنے کا خواہاں ہیں۔ ادھر چينی صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور صدر روحانی کے نام اپنے پیغامات میں ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کے دورہ چین کو کامیاب قراردیا ہے۔
چين کے نائب وزير خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں چینی صدر کے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور صدر روحانی کے نام دو جداگانہ پیغامات پیش کئے ہیں۔
News ID 1888634
آپ کا تبصرہ