اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔ فلسطین کے مغربی کنارے پر رملہ کے قریبی گاؤں نیما میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کارسوار نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ایک نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں، جسے اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے نہتے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جو کار میں اپنے گھر جارہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارسوار دہشت گردانہ کارروائی کی نیت سے آئے تھے اور حملہ آور فوجیوں پر تیز رفتار کار ٹکرادینا چاہتے تھے۔ خطرہ بھانپتے ہوئے سپاہیوں نے دفاع میں فائرنگ کی، جس سے 2 حملہ آور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا جب کہ حملے میں ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔

News Code 1888582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =