مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں دو یہودیوں کے قتل کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا، جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 سالہ نوجوان کو گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب دیگر 2 فلسطینی نوجوان، احتجاجی مظاہرے میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں دو روز قبل ایک حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے ایک یہودی ربی تھا، اسرائیلی فوج نے حملے کا ذمہ دار فلسطینی نوجوانوں کو قرار دیتے ہوئے رملہ کے ایک گاؤں میں چھاپا مار کارروائی کی تھی۔

News Code 1889008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =