فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی جوان شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد دو دن میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد دو دن میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اس طرح 2 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں چھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ محاصرے کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چاروں فلسطینی نوجوانوں نے کار میں سوار ہو کر ایک بس اسٹاپ کے قریب شہریوں پر گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔حماس نے غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے نوجوان کسی بھی طاقت کو اپنے گھروں پر قابض ہونے نہیں دیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کریں گے۔اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹس پر نفری میں اضافہ کردیا ہے اور بلا وجہ فلسطینی شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

News Code 1886459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =