امریکہ کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، طالبان

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کا حالیہ دور قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ معاملہ ہاتھ میں ہے تو یہ بہت اہم اور نازک ہے اور اسے بہت زیادہ دیکھ بھال اور نگرانے کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جاری مذاکرات میں اصل توجہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی واپسی اور افغانستان کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ایک معاہدہ ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ کسی معاہدے یا دستاویز سے متعلق اب تک کوئی سمجھوتے پر نہیں پہنچے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے ان مذاکرات کی حیثیت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

طالبان کی جانب سے یہ بیان امریکہ-افغان مشترکہ بیس پر خطرناک حملے کے بعد سامنےآیا، جس کی ذمہ داری کا دعویٰ عسکریت پسند گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ حملے میں کم از کم 23 سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1888576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =