3 مارچ، 2019، 8:43 PM

طالبان قیدیوں کی آزادی امریکہ کے اختیار میں ہے کابل کے اختیار میں نہیں

طالبان قیدیوں کی آزادی امریکہ کے اختیار میں ہے کابل کے اختیار میں نہیں

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی آزادی امریکہ کے اختیار میں ہے کابل حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی آزادی امریکہ کے اختیار میں ہے کابل حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی آزادی امریکہ کے ہاتھ میں افغان حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔ اس سے قبل طالبان نے اپنے قیدیوں کی آزادی کو مذاکرات کے لئے ایک شرط کے طور پر پیش کیا تھا۔ جبکہ فریق ثانی نے طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یقین دہانی کرائیں کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگي۔

طالبان کے ترجمان ذبیح  اللہ مجاہد نے طالبان رہنما ملا برادر اور نیٹو کمانڈ ر کے درمیان گفتگو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملابرادر اور افغانستان میں نیٹو کماںڈر کے درمیان بھی غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا اور طالبان قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مذاکرات میں کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا لیکن مذاکرات ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے ہیں۔

News ID 1888551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha