18 فروری، 2019، 12:34 PM

آشیانہ اقبال کیس میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد

آشیانہ اقبال کیس میں شہباز شریف  پر فرد جرم عائد

پاکستان میں لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او کی جانب سے دیے گئے ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا۔ عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ اس کا تعین کون کرے گا کہ ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ہمیں فراہم کیے گئے ریفرنس کے 18 والیمز میں ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کی۔

واضح رہےکہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر افراد نامزد ہیں۔

News ID 1888197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha