مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے حزب اختلاف کے رہنما شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہبازشریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا۔ یاد رہے کہ نیب نے 15 فروری کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
پاکستان کے حزب اختلاف کے رہنما شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
News ID 1888219
آپ کا تبصرہ