17 فروری، 2019، 11:34 AM

بھارت کی راجستھان میں جنگی مشقیں

بھارت کی راجستھان میں جنگی مشقیں

بھارت نے راجستھان کے علاقے پوکھران میں ’وایو شکتی‘ نامی بڑی فضائی مشقیں کیں ہیں جن میں تمام جہازوں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے راجستھان کے علاقے پوکھران میں ’وایو شکتی‘ نامی بڑی فضائی مشقیں کیں ہیں جن میں تمام جہازوں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ان مشقوں میں طیارے تیجا، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر، زمین سے فضا اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزالوں، روسی ساختہ مگ 29،21،27 ایس یو ٹی تھرٹی ،میراج 2000 ،جیگوار اور دیگرطیاروں کو بھی استعمال کیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ریٹائرڈ ملٹری کمانڈر لیفتیننٹ جنرل ڈی ایس ہدا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ملٹری حملہ کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے، محدود قسم کے حملے کا زیادہ امکان ہے پھر بھی امید ہے کہ تنازع کی تمام پہلووں پر دوبارہ غور کیا جائے۔

News ID 1888174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha