17 فروری، 2019، 11:16 AM

پاکستان سے برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں 2 سو فیصد اضافہ

پاکستان سے برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں 2 سو فیصد اضافہ

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد پاکستان سے برآمد کردہ اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک فوری اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارت پاکستان کو ٹماٹر، گوبھی، چینی ، آئل کیک، پٹرولیم آئل، کاٹن، ٹائر، ربڑ، سمیت 137 چیزوں کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔ بھارت کو ایکسپورٹ کئے جانے والے 48.8 کروڑ ڈالر کے سامان پر اثر پڑ سکتا ہے۔

News Code 1888172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha