مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی گئی کارروائی میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب داعش کی زیلی تنظیم کے طور پر متحرک ہے اور حکومتی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکی فضائیہ صومالیہ کی حکومت کی معاونت کے لیے کئی برسوں سے یہاں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ