مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز کے شمالی علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا۔ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں 2 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا ، حملے میں 25 افغان فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 18 طالبان حملہ آوروں کو مار دیا۔
افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
News ID 1887892
آپ کا تبصرہ