مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 47 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبہ قندوز میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 21 فوجیوں سمیت 3 پولیس اہلکار مارے گئے اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ بغلان میں بھی طالبان نے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں 11 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ صوبہ مغلانہ کے مرکزی ضلع میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں حملے عین اُس وقت کئے جا رہے ہیں جب روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔
آپ کا تبصرہ