2 فروری، 2019، 10:45 PM

روس نے بھی آئی این ایف میں اپنی رکنیت معطل کردی

روس نے بھی آئی این ایف میں اپنی رکنیت معطل کردی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی امریکہ کے فیصلے کے فوری بعد ردعمل دیتے ہوئے دہائیوں پہلے سرد جنگ کے دوران کیے گئے میزائل معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی امریکہ کے فیصلے کے فوری بعد ردعمل دیتے ہوئے دہائیوں پہلے سرد جنگ کے دوران کیے گئے میزائل معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ روسی صدرولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد روس بھی معاہدے سے دستبردار ہورہا ہے، جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے روس بات چیت میں پہل نہیں کرے گا، انتظار کریں گے کہ دوسرا فریق سمجھداری کا مظاہرہ کر کے برابری کی سطح پر جامع مذاکرات شروع کرے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن کا کہنا ہے کہ روس نئے میزائل کی تیاری شروع کرے گا۔

چین نے امریکی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تعمیری مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ اپنے اختلافات دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے اہم معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکیوں کے بجائے مذاکرات سے حل کرے۔

News ID 1887812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha