31 جنوری، 2019، 9:50 PM

پاکستان نے مسلح گروہوں کے پناہگاہ ہونے کا الزام پھر سے مسترد کردیا

پاکستان نے مسلح گروہوں کے پناہگاہ ہونے کا الزام پھر سے مسترد کردیا

پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہونے کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہونے کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں موجود مسلح گروہ اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑوسی ممالک میں حملے جاری رکھیں گے۔ ڈینیئل کوٹس کی رپورٹ میں پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں وہ بھارت اور افغانستان میں کیے جانے والے حملوں اور امریکی مفادات کے مخالف اقدامات کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

News ID 1887755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha