مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم ختم کردی تاہم اس دوران لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی گئی۔
سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی۔ سعودی حکومت کے مطابق مہم کے دوران 381 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 87 کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، 106 بلین ڈالر کی رقم جائیداد، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائی گئی۔
آپ کا تبصرہ