مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ تحریک انصاف نے پاکستان کے سابق صدرآصف زراری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار اور خرم شیر زمان پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف اثاثوں سے متعلق اہم شواہد ہیں، آصف زرداری کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے دونوں رہنماﺅں کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دی تھیں ،رجسٹراز نے درخواست پر مناسب فورم پر رجوع کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔
آپ کا تبصرہ