مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآج عمران خان سے کریں گے، جس میں وہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کوتفصیلی بریفنگ اورتحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم کوسانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی تھی جب کہ کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی عندیہ دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ